Daily Mumtaz:
2025-04-22@14:43:24 GMT

IMFآمادہ،گرمیوں میں سستی بجلی ملنے کی راہ ہموار

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

IMFآمادہ،گرمیوں میں سستی بجلی ملنے کی راہ ہموار

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہیکہ  بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا کھٹکا اب نہیں رہا،وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ منصوبہ بناکر لائیں ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں،یقیناًیہ پیشرفت بجلی کے صارفین کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی اور اس کااثربرآمدات پر پڑے گا،وزیراعظم سے حالیہ دورہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف کی انتہائی خوشگوارملاقات ہوئی جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بہتری کا بھی اعتراف کیا جس سے سات ارب ڈالرکے قرض پروگرام کی اگلی قسط کے بروقت اجراء کی راہ ہموارہوگئی ہیں ،تاہم اس ضمن میں پاکستان میں موجود آئی ایم ایف کے مشن کی ملاقاتوں پر بعض حلقے اعتراضات اٹھارہے ہیں لیکن یہ ملاقاتیں بظاہرحکومتی رضامندی سے ہورہی ہیں اوراس معاملے کومداخلت کارنگ دینادرست نہیں، پی ٹی آئی  کے بانی چیئرمین   عمران خان نے   آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا جس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کا معاملہ اٹھایا ہے اور دہشت گردی کی وجوہات پربات کی ہے۔ منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے، 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں اور 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے، ہم نے جب حکومت چھوڑی معیشت کی گروتھ 6 اعشاریہ 4 فیصد تھی۔خط میں سابق وزیراعظم نے دہشت گردی کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی رول آف لا نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے جب کہ کوٹ پیکنگ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے کی جارہی ہے، جب کہ رول آف لا انڈیکس پر پاکستان 140 ویں نمبر ہیبانی چیئرمین چونکہ جیل میں ہیں اس لیے خط خود تونہیں لکھ سکتے تاہم وکیل فیصل چوہدری کے ساتھ ان کی جو بات چیت ہوتی ہے اسے کھلے خط کارنگ دے دیاجاتاہے بظاہرآرمی چیف کو کھلے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی آرمی چیف کی طرف سے کسی جواب کاامکان ہے،اگرعمران خان سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو انہیں خطوط بازی کی بجائے متعلقہ قانونی فورم سے رجو ع کرناچاہئے،ادھر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکا ل دیاگیا تاہم پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہراس کی تصدیق کرنے سے گریزاں ہیں اور ان کاکہناہے کہ اس بارے میں انہیں کوئی علم نہیں شیرافضل مروت گزشتہ کچھ عرصے سے زیرعتاب تھے ان پر پارٹی ڈسپلن کے الزامات عائد کئے جاتے رہیں دیکھتے ہیں اب شیرافضل مروت کیالائحہ عمل اختیارکرتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی

اسلام آباد:

حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی، رواں مالی سال امداد کا ہدف 19 ارب ڈالر ہے تاہم 9 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہی مل سکے ہیں جو کہ سالانہ ہدف کا محض 28.40 فیصد ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حاصل ہوئی بیرونی فنانسنگ میں سے 5 ارب 37 کروڑ ڈالر بطور قرض ملا جبکہ 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر بطور گرانٹ شامل ہیں تاہم اس میں آئی ایم ایف سے ملنے والی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط شامل نہیں ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اس عرصے میں پاکستان کو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 1.39 ارب ڈالر کم فنڈز حاصل ہوئے، گزشتہ سال جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان کو 6 ارب 89 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موصول ہوئی فنانسنگ کی تفصیلات کے مطابق اس عرصے کے دوران سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دو ارب ڈالر قرض دیا جبکہ چین نے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کیا۔

اس کے علاوہ دیگر عالمی اداروں نے 2 ارب 82 کروڑ 76 لاکھ ڈالر فراہم کیے جن میں سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اور عالمی بینک کی جانب سے 72 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

مالی معاونت فراہم کرنے والے ممالک میں چین، امریکا، سعودی عرب، فرانس، کویت اور جاپان شامل ہیں جبکہ فرانس نے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، چین نے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 4 کروڑ ڈالر، جاپان نے 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اور کویت نے دو کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اب ایک مہینہ ہو گیا، ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا:علیمہ خان
  • پرائیویٹ اسکیم میں بدانتظامی، رقوم واپس ملنے کے باوجود ہزاروں لوگ حج نہیں کرپائیں گے
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • بجلی
  • آئی پی پیز ہر سال اربوں ڈالر کا چونا حکومت کو لگا رہے ہیں، خواجہ آصف