اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کوالالمپور سے روانگی کے موقع پر ہوائی اڈے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریکارڈ ترسیلات زر ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی آ چکی ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ جنوری 2025 میں ترسیلات زر میں 25 فیصد اضافہ ہونا اور 3 ارب ڈالر کی حد مسلسل دوسرے مہینے برقرار رہنا اس بات کا عکس ہے کہ بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درست معاشی فیصلوں اور روپے کی قدر میں استحکام سے پاکستان کی معیشت اور عوام کو فائدہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ لوگ جو بیرون ملک پاکستانیوں کو رقوم نہ بھجوانے کے مشورے دے رہے تھے، خود تنہائی کا شکار ہو گئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ان کے بائیکاٹ سے واضح کر دیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کو تسلیم کر رہے ہیں اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے خود تسلیم کیا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ان کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک مزید استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ترسیلات زر بیرون ملک نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے : عمر ایوب

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمرا یوب نے کہا ہے کہ سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔

عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس مقرر نہ ہونے پر عمر ایوب اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے درخواست دائر کی تھی، تاحال ہماری درخواست مقرر نہیں ہوئی،  اس پر دائری نمبر لگ چکا ہے۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

میڈیا کے نمائندوں گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے کہا کہ 2 دن پہلے ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور قیادت موجود تھی ۔ چیف جسٹس کے پاس پیش ہونا چاہا مگر وہ شاید جمعہ کی وجہ سے چلے گئے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ پٹیشن کو دائری نمبر لگا دیا گیا ہے مگر وہ ابھی تک فکس نہیں ہوئی۔ پہلے بھی ہمارے کیس یہاں پر لگتے رہے ہیں، اس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا ۔ اُس وقت کوئی زمین آسمان اوپر نیچے نہیں ہوا۔

افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پی ٹی آئی کی قیادت جو گرفتار ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں ۔ مجھ پر بسکٹ چوری تک کے کیس لگائے گئے ہیں۔ ہم لوگ یہاں آئے ہیں اور انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ ہی کھٹکھٹائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ریاست کا حصہ ہیں، ریاست کی جو تعریف یہ لوگ کرتے ہیں وہ یکسر مختلف ہے۔ عقل کے اندھوں سے کہتا ہوں کے آئین کا مطالعہ کر لیں تو سمجھ آئے گا کہ  ریاست کیا ہوتی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں کیوں کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہی نہیں،یہاں صرف جنگل کا قانون چل رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نہ ڈھیل مانتے ہیں نہ ہی ڈیل کو مانتے ہیں۔ بانی  کی بہنوں کو سیاست میں لانا ناجائز ہے ، بہنیں بطور فیملی ممبر ملاقات کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید بھی کی اور کہا کہ سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ۔ پی ڈی ایم حکومت میں ہم نے دھاندلی کیسے کرلی؟ میرے خلاف امیدوار ہار مان چکے ہیں لیکن ریموٹ کنٹرول والوں کو چین نہیں آرہا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے : عمر ایوب
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • ملکی معیشت کا انحصار برین ڈرین اور ترسیلات زر پر ہے
  • پاکستان میں کون اتنا طاقتور ہے جو صحافیوں کو اسرائیل بھیج رہا ہے:حافظ نعیم الرحمن
  • سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب
  • بانی پی ٹی آئی 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں،شیرافضل مروت کا بڑا دعویٰ
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی