آج اسلام آباد کی کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟ ٹریفک پولیس کا انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں آج غیر ملکی وفود کے دورے کے باعث کچھ سڑکیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہوگی، جبکہ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے رہیں گے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان سے سری نگر ہائی وے جانے کے لیے کنونشن سینٹر اور کشمیر چوک کا راستہ استعمال کریں۔ اسی طرح، آبپارہ سے بہارہ کہو جانے والے افراد کو سری نگر ہائی وے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والے شہریوں کو سری نگر ہائی وے اور سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دوران سفر احتیاط کریں اور ٹریفک کی تازہ صورتحال کے لیے پولیس ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کاذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 19 مئی کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے 19مئی کو ہونے والے اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چار مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لئے نامزدگیاں طلب کرلی گئی ہیں، ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کے لئے3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججزسنیارٹی کا تنازع آئینی بینچ میں زیر سماعت ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں آئینی بینچ 22 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔
کراچی میں سوٹ کیس سے لاش برآمدگی کیس میں اہم پیش رفت،متوفی کی شناخت ہوگئی
مزید :