آئی سی سی : سرفراز احمدچیمپئنز ٹرافی کے سفیر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی نے پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمدکو چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے سفیر مقرر کیے گئے ہیں جن میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی نے شیکر دھون اور ٹم ساؤتھی کو بھی چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقررکیا ہے، آسٹریلیا کے شین واٹسن بھی ایونٹ کے سفیر مقرر کیےگئے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفیر ایونٹ کے دوران میچز پر اپنی رائے دیں گے۔
اس حوالے سے سرفراز احمدکا کہنا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا لمحہ میں کبھی نہیں بھول سکتا، 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی تھی، چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن ہمیشہ میرے دل کے قریب رہےگا۔
سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ کرکٹ کیلنڈر میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی اور اتنے اسپیشل ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی ہے، اس فارمیٹ کا مطلب ہےکہ اس میں ہر میچ اہم ہے، بطور سفیر اپنا کردار ادا کرنےکیلئے بیتاب ہوں۔
سابق بھارتی بیٹر شیکھر دھون کا کہنا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی کا سفیر بننا میرے لئے ایک خاص احساس ہے، اگلے چند ہفتوں میں دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیمیں وائٹ جیکٹ کے لیے مقابلہ کرتی نظر آئیں گی، بطور کھلاڑی آپ کو پتہ ہوتا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی میں ہر میچ ہر گیند اہم ہوتا ہے۔
سلمان اور رضوان کی سنچریاں، پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کی سفیر مقرر
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
Post Views: 2