مفتی محمد محمود الوری ؒ نے ساری زندگی اتباع رسول میں گزاری ،ابوالخیرمحمد زبیر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدرڈاکٹر صاحبزاہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری ؒ نے ساری زندگی اتباع رسول میں گزاری ،آپ کا دینی علمی روحانی تدریسی تصنیفی غرض کہ ہر شعبہ زندگی میں فیض جاری و ساری ہے اور تاقیامت جاری رہے گا ،رکن الاسلام جامعہ مجدیہ آپ کی علمی یادگار ہے جس کی ملک بھر میں شاخیں قائم ہیں ان اداروں کے فارغ التحصیل علماء حفاظ اور خطباء دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت کا کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کیلیے نصیحت ہے کہ صاحب عرس کی سنت پر عمل کرتے ہوئے،تدریس،تبلغ،تحریر اور تحقیق کے ذریعہ علم کو آگے پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ ارشاد رسول ﷺہے خدا کی مخلوق میں بدترین مخلوق وہ عالم ہیں جو فتنے پھیلاتے ہیں اور انتشار و افتراق کو ہوا دیتے ہیں، اہلسنت میں پائی جانے والی بے چینی دور کرنے کیلیے مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق قادری بھر چونڈی شریف کردار ادا کریں اور اہلسنت کے انتشار و افتراق کو ختم کرائیں ۔عرس کی تقریب میں پیر عبدالخالق قادری بھرچونڈی شریف امیر مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان،مفتی محمد جان نعیمی صوبائی امیر مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ،پیر فضل الرحمن مجددی، پیرایوب جان سرہندی،پیر غلام مجدد،پیر جان آغا،پیر نثار جان سرہندی،،پیر قطب علی شاہ امینانی شریف،پیر اعجازاحمد شیخ بھرکیو،سید عقیل انجم قادری،صاحبزادہ عزیر محمود الازھری،صاحبزادہ فائز محمود الازھری،صاحبزادہ عاطر محمود،صاحبزادہ مسرور احمد، پیرحکیم ظہیراحمد، علامہ رجب علی سکندری،قاری شریف نقشبندی،پیر گلشن الٰہی سمیت ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام،پیران طریقت، سیاسی سماجی شخصیات ہزاروں محبین و متوسلین،نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مفتی محمد
پڑھیں:
وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
اسلام ٹائمز: مقررین نے ساتھ ہی وحدت امت کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور کہا کہ ملت کشمیر کو درپیش مسائل کا سدباب وحدت امت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی
وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مرکزی قدیم جامع مسجد خانقاہ مرادیہ کریری میں ایک کانفرنس بعنوان "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کی قیادت سجادہ نشین خانقاہ مرادیہ اور صدر متحدہ علماء کونسل کشمیر ابو الوقاص مفتی سید شریف الحق بخاری النقوی کر رہے تھے۔ کانفرنس میں مجلس علماء امامیہ کشمیر کے چیئرمین مولانا غلام رسول نوری، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ترجمان اعلٰی سید سلیم گیلانی، پروفیسر یاسین کرمانی، سید بشارت بخاری اور مختلف مکاتب فکر سے وابستہ علماء کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔ مقررین نے یک زبان ہو کر معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں، بے راہ رویوں اور منشیات کی وباء کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے اور اس حوالے سے علماء کرام کو ایک مہم چلانی ہوگی، تاکہ معاشرے سے منشیات کی وباء سے نوجوانوں کو نجات دلائی جا سکے۔ مقررین نے ساتھ ہی وحدت امت کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور کہا کہ ملت کشمیر کو درپیش مسائل کا سدباب وحدت امت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔ مقررین نے فلسطین کے مظلومین کے لئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ کشمیری عوام فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مقررین نے متحدہ علماء کونسل کشمیر اور اس ادارے کے سربراہ مفتی سید شریف الحق بخاری النقوی کی اس کاوش کو سراہا اور عہد کیا کہ کشمیر بھر میں ایسی بیداری کانفرنسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial