Jasarat News:
2025-04-22@09:38:56 GMT

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

لاہور (نمائندہ جسارت) رمضان المبارک سے قبل گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگے ہو گئے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد رمضان المبارک میں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ پاکستان میں کھانے پکانے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں لاکھوں افراد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے متاثر ہو رہے ہیں۔رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ان بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو دیگر ضروریات پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔رمضان 2025 کی آمد سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو چھ روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اے گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 سے 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بی گریڈ برانڈز کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

لاہور:سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3326 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سال 2025 کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا۔ آج 108 روز میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 77 ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ اس دوران 66 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 712 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟