لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست6وکٹوں سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 5 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن نے 87 ‘ میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ شاہین آفریدی نے 2 ، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔352 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔پہلی وکٹ57رنز پر گری جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل 15 رنز بنا سکے۔فخر زمان 41 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی سکور 91 تھا ۔ محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور دونوں نے سنچریاں بنا کر ٹیم کو فتح دلوادی۔سلمان آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ویان میولڈر نے دو ‘ لیونگی نگیڈی ‘کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سلمان علی آغا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل کل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف سب سے زیادہ ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پاکستان نے 353 رنز کا ہدف 4 وکٹوں  پر 49 اوور میں پورا کیا۔یہ پاکستان کی جانب سے اب تک کامیابی سے مکمل کیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے، ون ڈے کی تاریخ میں پاکستان نے کبھی اتنا بڑا ہدف حاصل نہیں کیا تھا۔ پاکستان نے 2022 ء میں آسٹریلیا کیخلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ سلمان علی آغا اور کپتان محمد رضوان نے تاریخ ساز 260 رنز کی شراکت قائم کی۔دونوں بیٹرز نے سنچریاں بھی بنائیں۔ پاکستان کی جانب سے مجموعی طور پر ایک ہی اننگز میں 2 سنچریوں کا 27 واں واقعہ ہے، جو چوتھی وکٹ پر کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی شراکت ہے۔اس سے قبل اظہر الدین اور اجے جدیجہ نے 1998ء میں زمبابوے کیخلاف چوتھی وکٹ پر 275 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ بنائی تھی۔سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز پر بڑی شراکت قائم کی، یہ اعزاز اس سے قبل شعیب ملک اور محمد یوسف کے پاس تھا۔انہوں نے 2009ء میں چوتھی وکٹ پر 206 رنز کی شراکت بنائی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ چوتھے اور پانچویں نمبر کے بیٹرز نے ایک ہی اننگز میںسنچری بنائی ہو۔وزیر اعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کارکردگی کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رضوان اور سلمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔ کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر قوم کے دل جیت لئے ہیں ۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس اہم جیت پرٹیم کا مورال بلند ہوگا۔ امید ہے ٹیم کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شاندار جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کھلاڑیوںنے زبر دست کھیل پیش کیا اور مشکل ہدف کو حاصل کیا ہے ۔ فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دی ہیں ۔رضوان ‘سلمان کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد۔ کپتان رضوان نے صحیح معنوں میںکیپٹن اننگز کھیلی۔ نائب کپتان سلمان نے بھی شاندار بلے بازی کی ۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ محمد رضوان پاکستان نے حاصل کی نے ایک

پڑھیں:

وزیراعظم سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نےاہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نےوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم اور بیرونس چیپ مین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مشغولیت اور وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ تاریخ، مضبوط ادارہ جاتی روابط اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی تارکین وطن کے متحرک کردار کا بھی ذکر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان اہم پل کے طور پر کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے اس دورے کو دو طرفہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات
  • عرب کپ، فلسطین کوارٹر فائنل میں جگہ نہ بناسکا، سعودی عرب نے آخری لمحات میں کامیابی حاصل کرلی
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی
  • پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،رضوان سعید شیخ
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست
  • 35 ویں نیشنل گیمز: 15 سالہ مدیحہ نے ویٹ لفٹنگ میں والدہ کو ہراکر سلور میڈل جیت لیا
  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل