سوڈانی فوج کا خرطوم کےقریب اہم علاقے پر قبضے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی فوج نے خرطوم سے تقریبا 50 کلومیٹر دور جیاد شہر کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کردیا۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ فوج ریپڈ سپورٹ فورسز کو جیاد شہر سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔ جیاد پر دوبارہ قبضہ کرنے کے ساتھ فوج نے چند چھوٹی جگہوں کو چھوڑ کر تقریبا تمام جزیرہ پر کنٹرول حاصل کرلیاہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول
کراچی:اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس کے علاوہ آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی، چنانچہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 10 دسمبر 2025 کو 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب ڈالرکے مساوی) موصول ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم 12 دسمبر 2025کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔