پاکستان کی پہلی موٹر انشورنس رپازٹری کا آغاز ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:(کامرس رپورٹر)سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)کی ہدایت کے تحت ، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے سینٹرلائزڈ موٹر انشورنس رپازٹری کا آغاز کردیاہے جوکہ موٹر انشورنس سیکٹر میں ایک انقلاب ہے۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے اہم اقدام کا مقصد موٹر انشورنس پالیسیوں کیلئے ایک مرکزی ڈیٹا بیس کی فراہمی کے ذریعے شفافیت کو بڑھانا، انڈر رائٹنگ طریقوں کو بہتر بنانااور انشورنس فراڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔ رپازٹری کا افتتاح ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے12فروری کو کراچی میں منعقدہ انشورنس امیپیکٹ کانفرنس پاکستان 2025 (ICP)میں کیا۔اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر بھی موجوتھے۔ اس کانفرنس کا مقصدـ”ـ انشورڈ پاکستان کا سفر- تعاون، انگیجمنٹ اور انوویشن کو فروغ دیناہے”جو ایس ای سی پی کے انشورڈ پاکستان اقدام کا حصہ ہے۔ایس ای سی پی نے اپنی 2023کی رپورٹ میںموٹر تھرڈ پارٹی (MTP)انشورنس پالیسی کیلئے انڈسٹری میں اہم چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ایک سینٹرل رپازٹری کے قیام کی سفارش کی تھی۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موٹر وہیکل انشورنس کی کوریج ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طورپر کم ہے۔ پاکستان میں 3فیصد سے کم گاڑیاں انشورڈ ہوتی ہیں اس لیے اس رپازٹری کی ضرورت اس سے زیادہ اہم کبھی نہیں تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر انشورنس ایس ای سی پی
پڑھیں:
کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر ٹینکر میں آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور فائر برگیڈ کو بھی طلب کیا گیا جس پر فائر برگیڈ کی ایک گاڑی نے جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ ٹینکر ڈرائیور نے پولیس کو جھوٹا بیان دیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔تاہم، پولیس نے مزید تفتیش کی تو ٹینکر ڈرائیور نے اپنا بیان تبدیل کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹینکر ڈرائیور نے بیان تبدیل کرتے ہوئے بتایا کہ ٹینکر سے موٹر سائیکل کو ٹکر لگی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے شہری 30 سالہ ریاض ولد بشیر کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق زخمی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔