فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے‘ کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں
کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی۔ جو پارٹی ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے آئی تھی پہلی فرصت میں 20 ہزار لوگوں کو نکال رہی ہے۔سرکاری ملازمین کو بتانا چاہتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جب ریاست کہے گی تو افغان وفد کے ساتھ جاؤں گا۔گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے زمینداروں پربھتے عائد کردئیے۔ وزیراعلیٰ خود کہتے ہیں کہ میں بھی بھتے دیتا ہوں۔ قبل ازیں ایجوکیشنل کانفرنس بیسٹ ٹیچراوراسٹوڈنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو مال غنیمت دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ورکر جلد یوم نجات منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا باعث ہے۔ ہمارے صوبے میں آج بھی تعلیم کمزور ہے۔ سرکاری اسکولوں کی حالت ابتر ہے۔ سلیبس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ لاکھوں تعداد میں بچے اسکولوں سے باہرہیں۔ تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ جسے خود اے بی سی یاد نہیں اسے تعلیم کا وزیر بنایا جائے تو یہی حال ہوگا۔ تعلیم کو سیاست سے پاک کیا جائے۔ اسکولوں میں اساتذہ سیاست کررہے ہیں۔ اگر لوگوں کو غلط اپائنٹ کیا گیا ہے تو ان کو نکالیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن مولانا فضل رہے ہیں
پڑھیں:
اداکارہ سارہ علی خان کے دیے گئے بسکٹ فقیر نے شکریہ کے ساتھ واپس کردیے، ویڈیو وائرل
معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان المعروف چھوٹے نواب کی صاحبزادی اور مشہور اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔
سارہ علی خان نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد اپنی صلاحیتوں سے اداکاری کا لوہا منوایا اور بہت کم عمری میں ہی عالمی سطح پر شہرت حاصل کرلی۔
انہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ کے تقریبا بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔
لاکھوں دلوں کی جان سمجھی جانے والی اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہیں۔
ویڈیو کے مطابق گاڑی رکنے کے بعد سارہ جیسے ہی دروازہ کھولتی ہیں تو وہاں فقیر پہنچ کر بھیک کی فریاد کرتا ہے۔ اس پر اداکارہ نے اُسے اٹھا کر گاڑی میں پڑے بسکٹ دیے۔
Sara Ali Khan was sitting in her car when a poor person came asking her for something.
She offered him some biscuits.
MAN : Main biscuit nahi khata, thank you ???????? pic.twitter.com/fhCyfu1T02
حیران کن طور پر فقیر نے بسکٹ لینے سے انکار کیا اور جواب دیا کہ ’شکریہ میں بسکٹ نہیں کھاتا میرا سینہ جلتا (بدہظمی ہوتی) ہے‘۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے جن میں سے ایک کا تبصرہ بہت وائرل ہوا۔ صارف نے لکھا کہ ’صرف سارہ خان نہیں بلکہ فقیر کو بھی اپنے کھانے پینے اور صحت کا بہت خیال رہتا ہے‘۔
انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے مقام اور شہر کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم بہت سارے صارفین کا ماننا ہے کہ یہ ویڈیو پپرازی نے ممبئی میں ریکارڈ کی ہے۔