Jasarat News:
2025-12-13@23:02:10 GMT

ڈیفنس سے 2قیمتی کتے چوری ہوگئے‘مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں بنگلے سے قیمتی 2 کتے چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں بنگلے سے 2 قیمتی کتے چوری ہونے کا مقدمہ کتوں کے ٹرینرنیلسن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔مقدمے میں مدعی کا مؤقف ہے کہ اس کے دوست نے کچھ دن قبل کتوں کو مانوس کیا تھا،مانوس ہونے کے بعد 4 فروری کو بہانے سے کتوں کو بنگلے سے نکالا اور رفو چکر ہو گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل

-- تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

--تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی تعریف کی۔

--تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جدید جنگی ماحول میں پھرتی، درستی، مؤثر حالات سے آگاہی اور بروقت فیصلہ سازی ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

--تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز اور انتہا پسند نظریات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلور: قیمتی طوطے کو بچاتے ہوئے تاجر ہلاک
  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل
  • پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل
  • کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
  • نارووال،سول ڈیفنس کے اہلکار پیٹرول کی غیرقانونی مشین تحویل میںلے رہے ہیں
  • لندن کے میوزیم سے بھی 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری
  • لاہور کی جیولری مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا غائب، مقدمہ درج
  • جموں: ”بی ایس ایف“ نے بدنام زمانہ ملیشیا "وی ڈی جی" کو مسلح کرنے کا عمل تیز کر دیا
  • برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل
  • کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ ڈرائیور، مالکان کے خلاف درج