کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈاکووں نے فائرنگ کرکے جامعہ کراچی کے ملازم طارق سعید کو قتل کردیا،ایس ایچ او سہراب گوٹھ وزیر سموں کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگی ،ہیڈ محرر سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا اے ایس آئی بلاول نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پولیس کا ڈاکوئوں سے کوئی مقابلہ نہیں ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے جمالی پل کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوا۔ پولیس نے کہا کہ مقتول کی شناخت 50 سالہ طارق ولد سعید کے نام سے ہوئی ،مقتول جامعہ کراچی کا ملازم جبکہ شعبہ سمسٹر سیل میں تعینات اور اسکیم 33 کا رہائشی تھاپولیس کا کہنا ہے کہ مقتول طارق کو ناگن چورنگی جاتے ہوئے قتل کیا گیا لیکن ملزمان کوئی چیز چھین کر نہیں گئے‘ کرائم سین یونٹ کے مطابق مقتول کی موٹرسائیکل نئی ہے اور اس کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس نے جامعہ کراچی کے ملازم کا قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی اختر سعیدکی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میرا بھائی طارق سعید بھانجے کی شادی میں شرکت کیلئے گھر سے نکلا تھا اور کچھ دیر بعد فون پر اطلاع ملی کہ بھائی کو جمالی پل کے قریب گولی لگی ہے، ان کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچ کر دیکھا، پولیس اورریسکیو اداروں نے بتایا ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران بھائی کو گولی لگی ہے ۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ وزیر سموں کے مطابق عینی شاہدین اور ریڑھی والوں نے پولیس کو بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کی پولیس کسی ملزم کا تعاقب کر رہی تھی اس دوران ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آکر طارق سعید شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ہیڈ محرر سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا اے ایس آئی بلاول نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پولیس کا ڈاکووں سے کوئی مقابلہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی آواز سن کر سائٹ سپرہائی وے کی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو شہری زخمی تھا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال روانہ کیا گیا اور اس دوران سہراب گوٹھ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوںمیں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جامعہ کراچی بتایا کہ پولیس کا کے دوران اور اس

پڑھیں:

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا

شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔

ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب