عراق کی دعوت پر بغداد جا رہا ہوں، شام کے عبوری وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کویتی اخبار "قبس" کو انٹرویو دیتے ہوئے عبوری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں سرکاری طور پر بغداد کے دورے کی دعوت دی گئی ہے اور وہ اس دعوت کے جواب میں جلد ہی عراق کا دورہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عبوری حکومت کے نام سے جانی جانے والی شام کی حکومت پر براجمان گروپ کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کویتی اخبار "قبس" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سرکاری طور پر بغداد کے دورے کی دعوت دی گئی ہے اور وہ اس دعوت کے جواب میں جلد ہی عراق کا دورہ کریں گے۔ شام پر حکمرانی کرنے والے باغیوں کے رہنما ابو محمد الجولانی کے زیر کنٹرول حکومت کے وزیر خارجہ کا دورہ بغداد ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب عراق کے بہت سے سیاسی گروپ شام کے نئے حکمرانوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں احتیاط سے کام لینے اور اس باغی گروپ سے خبردار رہنے پر اصرار کرتے ہوئے سکیورٹی کی صورت حال کو قابو میں رکھنے پر توجہ دلا رہے ہیں۔
چند روز قبل خبر رساں ادارے اے ایف پی نے عراقی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ عراقی حکومت کے سب سے بڑے سیاسی بلاک رابطہ فریم ورک (عراقی شیعہ رابطہ کمیٹی، جسے کوآرڈینیشن فریم ورک کے نام سے جانا جاتا ہے) نے بیان دیا تھا کہ احمد الشرع کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد نہ دینے کی وجہ شام میں ان کا دہشت گردی کا ریکارڈ تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسی وجہ سے عراقی سیاسی بلاک شامی حکام کے ساتھ بات چیت کو سیکورٹی مسائل تک محدود رکھنا چاہتا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے دمشق اور بغداد کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی، اردن اور سعودی عرب کی کوششوں کے باوجود حالات ان ممالک کی خواہش کے مطابق رخ اختیار نہیں کر سکیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے
ANKARA:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ترک دارالحکومت انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یشار گیو لر، ڈپٹی گورنر انقرہ ظفر اورحان، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور انقرہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیے میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔