Islam Times:
2025-04-22@07:13:11 GMT

رواں سال ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے، عامر فاروق

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

رواں سال ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے، عامر فاروق

ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا ہے کہ رواں سال ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہائی کورٹ کے جج کے لیے نامزد ہوئے لیکن بن نہ سکے ان کے لیے بھی مایوسی کی بات نہیں، آپ بہترین کام کر رہے ہیں، آپ کا وقت بھی آئے گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ اس سال اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے ریکارڈ کیسز نمٹائے، مجھے آپ کے کام پر فخر ہے، جن ججز کی ترقی ہوئی ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم ججز سائلین کو قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سفر میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں مگر آپ لوگ میرے دل میں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے ضلعی عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے دروازے بھی ہمیشہ آپ کے لیے کھلے رہیں گے۔ تقریب کے آخر میں  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے چیف جسٹس عامر فاروق کو شیلڈ پیش کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضلعی عدلیہ عامر فاروق چیف جسٹس کے لیے

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے

سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے مطابق سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے ہیں۔
سپریم کورٹ رجسٹری کا بتانا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کینسرکے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سپریم کورٹ رجسٹری کے مطابق سرمد جلال عثمانی کی نماز جنازہ کل بعد نمازعصر مسجد حمزہ ڈیفس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی اسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی امریکا کا افریقا میں غیرضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے  دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
  • سابق ائیر وائس مارشل کا کورٹ مارشل، وزارت دفاع سے ریکارڈ طلب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس
  • ججز تبادلوں کیخلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
  • سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے
  • سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
  • چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشل کانفرنس کیلئے آج چین جائیں گے
  • چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشنل کانفرنس کیلیے آج چین جائیں گے
  • اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ