Express News:
2025-12-13@23:14:44 GMT

سپریم کورٹ کے سابق جج شیخ عظمت سعید انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس شیخ عظمت سعید انتقال کر گئے۔ وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

شیخ عظمت سعید لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی قانونی مہارت اور دیانت داری کو عدلیہ اور وکلا برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید اس بینچ کا حصہ بھی رہے جس نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کی جس کے نتیجے میں اس وقت کے وزیرِاعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا۔

شیخ عظمت سعید کی وفات پر عدلیہ، وکلا برادری اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جسٹس جہانگیری ڈگری کیس اعلیٰ عدلیہ  کے فیصلوں کی روشنی میںدرخواست  قابل سماعت ہے: تحریری حکم

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازعہ کیس میں سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سرکاری وکلا اور عدالتی معاون اور درخواست گزار کو سنا گیا، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار کونسل کو بھی سنا گیا، درخواست گزار نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اہلیت کو چیلنج کیا ہے۔ کنڈکٹ کو نہیں، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں یہ درخواست قابل سماعت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: زیادتی کیس کے ملزم کی سزا 20 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی
  • منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنے والے مجرم کی اپیل خارج،2 بار عمر قید کی سزا برقرار
  • پوری بیورو کریسی اور ایگزیکٹو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی
  • ساری بیورو کریسی اور ایگزیکٹو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہے ہیں: جسٹس محسن اختر کیانی
  • سپریم کورٹ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب، چیف جسٹس نے کیک کاٹا 
  • اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ،سپریم کورٹ بار کے صدر کیساتھ ملکر مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے حوالے سے کیک کاٹ رہے ہیں
  • سپریم کورٹ: متنازع ٹویٹ کیس، ایمان مزاری کیخلاف ٹرائل روکنے کا حکم
  • متنازع ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم
  • جسٹس جہانگیری ڈگری کیس اعلیٰ عدلیہ  کے فیصلوں کی روشنی میںدرخواست  قابل سماعت ہے: تحریری حکم
  • عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے: چیف جسٹس