آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات منفرد واقعہ ہے، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات منفرد واقعہ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کا عدل و انصاف سے براہ راست تعلق ہے، یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہمارے نظام انصاف پر تحفظات ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، نجومی نہیں کہ بتا سکیں حکومت کب جائے گی، اپوزیشن کا آپس میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، 26ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں، ججز تقرری میں پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا، اب دوبارہ لیا گیا۔
ٹرمپ کو اپنے دماغ پر سوار کرنے کی کیا ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمانسربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سیاسی آدمی ہوں، ہمیشہ سے مذاکرات کا حامی ہوں، اصول پر ہونے سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو آمادہ کیا جا سکتا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہماری رائے میں آئینی عدالت کی تشکیل تھی، آئینی بینچ کا بننا بُرا آغاز نہیں، آئینی بینچ کو چلنے دیا جائے تو بہتر نتائج آئیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق حکومت کی طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی، وفاق اور صوبوں کو اپنی ذمہ داری بغیر دباؤ پوری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے مجھے اس پر تحفظات ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طرح سے نہیں نبھائیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مکمل طور پر ناکام ہوئے، ان سے آئندہ منصفانہ الیکشن کی امید رکھنا حماقت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو چلے جانا چاہیے تاکہ نئے لوگ آئیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ
پڑھیں:
سوناکشی سنہا کی تھرلر فلم ’نکیتا رائے‘ ریلیز کیلئے تیار
بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی تھرلر فلم ’نکیتا رائے‘ ریلیز کیلئے تیار ہے۔
سنسنی سے بھرپور یہ سائیکلوجیکل تھرلر 30 مئی کو دنیا بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم انسانی ذہن کی پیچیدگیوں، روحانی پہلوؤں اور جذباتی کمزوریوں پر مبنی کہانی پیش کرے گی۔
فلم کی ہدایت کاری سوناکشی کے بھائی، کُش ایس سنہا نے کی ہے، جبکہ اس فلم میں ارجن رامپال، پاریش راول اور سہیل نیّر نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز نکّی بھگنانی اور وِکی بھگنانی ہیں، جنہوں نے اسے ایک منفرد کہانی قرار دیا ہے جو روایتی فلموں کے دائرے سے ہٹ کر ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)
پروڈیوسرز کے مطابق ’نکیتا رائے‘ ایک طاقتور کاسٹ، سنسنی خیز کہانی اور کُش سنہا کی منفرد ہدایتکاری کا امتزاج ہے جو ناظرین کیلئے ایک نیا تجربہ ہوگا۔