سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2025ء) سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے، جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ گزشتہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ میں بطور جج 7 سال تک تعینات رہنے والے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ بدھ کے روز لاہور میں انتقال کر گئے ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ گزشتہ کچھ عرصے سے صحت کے شدید مسائل کا شکار تھے، شدید علالت کے باعث وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں جج تعینات رہے، وہ 2019 میں سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے۔ سپریم کورٹ میں تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات رہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ کورٹ کے
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لاء افسران اور وکلاء شریک ہوئے ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی 22 سے 26 اپریل تک اعلیٰ عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے، اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈسرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے
سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق وفد ایس سی او ممبر ممالک کے چیف جسٹسز کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج لکی مروت نادیہ گل وزیر جائیں گی۔
دورے کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ چیف جسٹس کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ جسٹس شاہد وحید عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اجلاس میں خطاب کریں گے۔
معروف پاکستانی مصور عمران قریشی کی نمائش "وینشنگ پوائنٹس" کا افتتاح، سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کی مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی
اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ترکیہ جائیں گے جہاں وہ آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دورے کے دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی وطن واپسی تک جسٹس منصور قائم مقام ہوں گے۔
مزید :