Jasarat News:
2025-12-14@09:23:22 GMT

ڈی جی پاکستان حلال اتھارٹی کا دورہ جامعہ کراچی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

ڈی جی پاکستان حلال اتھارٹی کا دورہ جامعہ کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان حلال اتھارٹی (پی ایچ اے) کے ڈائریکٹر جنرل اختر اے بوگیو نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کا دورہ کیا۔وفاقی وزارت برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے تحت قائم پاکستان حلال اتھارٹی مقامی مارکیٹ میں مصنوعات کی حلال حیثیت کی جانچ پڑتال یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین اورحلال سرٹیفکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سروس (ایچ سی ٹی آر ایس)کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف نے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل اختر اے بوگیو کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں استقبال کیا۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اختر اے بوگیونے اپنے دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین، پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، اورایچ سی ٹی آر ایس کے جنرل مینیجر مفتی ڈاکٹر سید عارف علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل نے آئی سی سی بی ایس کی سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا اور حلال ٹیسٹنگ کے میدان میں ایچ سی ٹی آر ایس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انھوں نے مستقبل میں مصنوعات کی حلال ٹیسٹنگ کے لیے ایچ سی ٹی آر ایس جامعہ کراچی کی خدمات حاصل کرنے کے امکانات پر غور کرنے کے ساتھ ایچ سی ٹی آر ایس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی میں جاری وسیع پیمانے پر سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تفصیلات کے متعلق اختر اے بوگیو کو آگاہ کیا۔ پروفیسر سید غلام مشرف نے کہا کہ ایچ سی ٹی آر ایس ملک کا واحد عوامی تحقیقی ادارہ ہے جو حلال سروسز فراہم کر رہا ہے اور لیبارٹری آپریشنز میں اعلیٰ معیار اور بہترین کارکردگی کے لیے پُرعزم ہے۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے مہمان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی بی ایس ایچ سی ٹی ا ر ایس جامعہ کراچی اختر اے

پڑھیں:

لاہور، جامعہ ام الکتاب میں خواتین کانفرنس کا انعقاد

یومِ تکریمِ مادر، یومِ خواتین اور یومِ تاسیسِ جامعہ اُمّ الکتاب کے موقع پر سالانہ کانفرنس “خدیجہؑ مادرِ اُمّت، فاطمہؑ مادرِ امامت” کے عنوان سے جامعہ اُمّ الکتاب میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ ملک بھر سے آنے والی ممتاز علمی، دینی، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

خواتین کانفرنس بعنوان ’’نظام امامت و امت میں خواتین کا کردار‘‘ کے مناظر

اسلام ٹائمز۔ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادتِ باسعادت، یومِ تکریمِ مادر، یومِ خواتین اور یومِ تاسیسِ جامعہ اُمّ الکتاب کے موقع پر سالانہ کانفرنس “خدیجہؑ مادرِ اُمّت، فاطمہؑ مادرِ امامت” کے عنوان سے جامعہ اُمّ الکتاب میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ ملک بھر سے آنے والی ممتاز علمی، دینی، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں محترمہ سمیحہ راحیل قاضی، سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی، فاطمہ قمر،  ڈاکٹر عظمیٰ زرین نازیہ، محترمہ حافظہ بُشریٰ ملک، ڈاکٹر ارونا ہاشمی، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر،   ثمینہ سعید، محترمہ ڈاکٹر حمیرا طارق، حرا گیلانی، حافظہ سحر عنبرین، ڈاکٹر عنبرین سجاد و دیگر شامل تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پروفیسر خیال آفاقی
  • لاہور، جامعہ ام الکتاب میں خواتین کانفرنس کا انعقاد
  • کراچی میں اتائی ڈاکٹر کا کارنامہ، سردرد شکایت پر گئی خاتون کو غلط انجکشن لگا بازو ناکارہ کردیا
  • پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا
  • کراچی: جامعہ کراچی کا ایچ ای سی کی نئی الحاق پالیسی پر تحفظات کا اظہار
  • یوم مادر، جامعہ اُمّ الکتاب لاہور میں سالانہ خواتین کانفرنس کل ہوگی
  • الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ کے فرزند کی دعوت ولیمہ کی تقریب
  • وزیراعلیٰ کے پی کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ، اپنا تعارف نہ کروانے پر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس
  • وزیراعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • وزیر اعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری