Express News:
2025-04-22@06:11:51 GMT

کراچی، دو دریا پر قائم نجی ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

کراچی: سی ویو دو دریا کے مقام پر قائم نجی ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور شعلے دور سے دکھائی دینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق دو دریا پر قائم ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگی جو چند منٹوں میں شدت اختیار کر کے پھیل گئی، آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عملے نے ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم عملہ کولنگ کے عمل میں مصروف ہے جبکہ ہوٹل بانسوں کا بنا ہوا تھا اور سمندری ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے نتیجے میں ریسٹورنٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہوٹل خالی تھا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ساحل پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے سے متعلق معلومات اکھٹی کیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا

شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔

ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی تیسری کامیابی، پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
  • 48 گھنٹوں میں گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ
  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
  • کراچی کے بے روزگارنوجوانوں کیلئے 50 ہزارنوکریاں
  • اسحٰق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
  • کراچی: بے روزگار نوجوانوں کیلئےبڑی خوشخبری ،50 ہزار نوکریاں تیار