پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا،پارٹی کے خلاف اقدامات کے الزامات
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا،پارٹی کے خلاف اقدامات کے الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اورخط بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈوزیئرچیف جسٹس آف پاکستان کوبھی بھجوایا گیا اور ڈوزیئر میں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو الیکشن 2024 سے متعلق غیر سرکاری تنظیم پتن کی رپورٹ بھی بھجوائی گئی ہے، ڈوزیئر میں انتخابی دھاندلی سے متعلق تفصیلات منسلک کی گئی ہیں، چیف جسٹس کو بھجوائے گئے خط اور تفصیلات کو بھی آئی ایم ایف وفد کو بھجوایا گیا ہے۔ عمر ایوب کے آئی ایم ایف کو خط میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی سے متعلق شواہد پر مشتمل ڈوزیئرچیف جسٹس پاکستان کوبھی بھیجا جاچکا ہے، ڈوزیئرمیں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجودہیں۔
خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے7 جولائی 2023 کو آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے قانون کی بالادستی کیلئے شفاف انتخابات کے انعقاد پر زور دیا تھا۔عمرایوب کا خط میں کہنا ہے کہ ڈوزیئرمیں شواہد ہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی کو دبایا جارہا ہے، ڈوزیئرمیں حقائق اورشواہدموجودہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی سیمینڈیٹ چھینا گیا، سیاسی اورمعاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے تحفظات پرتوجہ دلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات پرعالمی تنظیموں سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکی توجہ دلائی جائے، یقین ہیکہ پاکستان کیمستقبل سیمتعلق تمام امورمیں قانون کی حکمرانی کو ترجیح دی جائیگی اور ہمیں یقین ہے کہ جمہوری اصولوں کی پاسداری کو ترجیح دی جائے گی۔
خیال رہے کہ جوئیل ترکویٹزکی قیادت میں آئی ایم ایف وفد پاکستان کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں چیف جسٹس نیجوڈیشل کمیشن سے متعلق اہم آئینی پیشرفت اور اصلاحات پر روشنی ڈالی اور اعلی سطح کی عدالتی تقرریاں، عدالتی احتساب اور جوڈیشل کمیشن کی تنظیمِ نوکے بارے میں بتایا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خط بھیج دیا آئی ایم ایف پی ٹی آئی
پڑھیں:
عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی واپس بھیج دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج بھی بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، نورین خان اور عظمیٰ خان کو پہلے جیل حکام کی جانب سے اندر جانے کی اجازت دی گئی لیکن پھر یہ کہہ کر گیٹ سے واپس بھیج دیا گیا کہ وقت ہی ختم ہوگیا ہے۔
عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بتایا کہ ہمیں جیل حکام نے جیل کے داخلی دروازے پر دو گھنٹے تک بٹھائے رکھا اور پھر کہاکہ وقت ہی ختم ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جیل حکام نے علیمہ خان کو نظر انداز کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی، جس پر علیمہ خان نے کہا تھا کہ چلو اچھا ہے دو کو تو ملاقات کی اجازت مل گئی، جو پیغام آنا ہوگا آ جائےگا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج عمران خان سے وکلا اور خاندان کی ملاقات کا دن ہے، مجھے ایک بار پھر اڈیالہ جیل سے دو میل دور پولیس نے روک لیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ قوم کے ساتھ اس بھونڈے مذاق کے مرتکب آئین و قانون کے منحرف ہیں، عدالتیں کب تک اپنی توہین پر خاموش رہیں گی؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بہنوں سے ملاقات سلمان اکرم راجا عظمیٰ خان عمران خان نورین خان وی نیوز