اعلیٰ کارکردگی طلبہ کو ملکی ترقی میں مثبت شراکت کے قابل بنائے گی، سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے نمائندہ طلبہ کے اجتماع سے خطاب میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی قربانیوں کو سراہا، آرمی چیف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت پر عوام کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ کارکردگی طلبہ کو ملکی ترقی میں مثبت شراکت کے قابل بنائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے نمائندہ طلبہ کے اجتماع سے خطاب کیا، آرمی چیف نے تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کیلئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان پر بیرونی ماحول بالخصوص سرحد پار دہشت گردی کے اثر کے پہلو پر بھی بات کی، آرمی چیف نے طلبہ کی لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ کو پاکستان کے مستقبل کے لیڈرز قرار دیا، انہوں نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی قربانیوں کو سراہا، آرمی چیف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت پر عوام کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے طلبہ سے خطاب میں پاکستانیت کو اپنانے پر زور دیا، انہوں نے نوجوانوں کی ذہنی ترقی کیلئے پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کو اجاگر کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق ا رمی چیف نے پاک فوج کے کو سراہا
پڑھیں:
صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
*