پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل، خیبر پختونخوا کابینہ میں پھر تبدیلی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی ایک بار پھر سے تبدیلی کا امکان ہے، بعض مشیر اور وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کو تحفظات ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے بعد کابینہ میں بھی ایک بار پھر سے تبدیلی کا امکان ہے۔

بعض مشیر اور وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کو تحفظات ہیں، کابینہ میں سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مشیروں کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے، بعض مشیروں اور معاون خصوصی کو فارغ کرنے کا بھی امکان ہے جبکہ کابینہ میں نئے مشیر لینے پر اتفاق ہوگیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی صوبائی کابینہ میں ردوبدل سے اتفاق کیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات کے موقع پر تبدیلیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل تبدیلی کا امکان کابینہ میں امکان ہے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی

خیبر پختونخوا پولیس نے 676 کنال پر پوست کی غیر قانونی فصل تلف کردی۔

آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق پولیس کا صوبے میں منشیات کے  خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سی پی او پشاور کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں 676 کنال پر پوست کی غیر قانونی فصل تلف کردی ہے۔

سی پی او کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 39 مقدمات درج کیے گئے، مہمند، خیبر، شمالی و جنوبی وزیرستان میں پوست کی کاشت تلف کی گئی ہے ۔

سی پی او کے مطابق صوابی، ہری پور اور ٹانک میں 310 کنال سے زائد پر پوست کی کاشت کی گئی، جسے تلف کردیا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پوست کی تلف کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے، ترجمان پختونخوا حکومت
  •  مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم