رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے تدریسی اوقات کار کیا ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی،
جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔
رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔
جمعے کے روز سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔
مزیدپڑھیں:تحریک انصاف سے برطرفی کا معاملہ، شیر افضل مروت کیا کہتے ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سنگل شفٹ 8 00 سے رمضان المبارک منٹ تک ہوگی
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونے والے تھے۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق