عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں ۔
شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے.
وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردو و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی، ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت قومی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر بی ایس 21 کے ڈاکٹر حسن الامین کو ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے مطالعہء پاکستان، قائد اعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد کا ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ کو بتایا گیا کہ انکی تقرری میرٹ پر شفاف نظام کے تحت کی گئی ہے. وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر محترمہ طاہرہ رضا کو پانچ سال کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نان ـ ایگزیکٹو ممبر کے طور پر تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دے دی، کابینہ کو بتایا گیا کہ کابینہ کی ایک سب کمیٹی نے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کا جائزہ لے کر کابینہ میں سفارشات پیش کی ہیں. اس پالیسی کے تحت مذہبی رواداری کے حوالے سے ڈائیلاگز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا اور عوامی آگہی کی مہم بھی چلائی جائے گی۔ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے حوالے سے ایکشن پلان بھی مذکورہ پالیسی کا حصہ ہے۔ مذہبی رواداری کی حکمت عملی کے تحت نفرت آمیز مواد اور لٹریچر کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور مختلف فرقہ ورانہ تنازعات کے حل کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر محترمہ لییلہ ایلیاس کلپانہ اور محترمہ ستونت کور کی متروکہ وقف املاک بورڈ میں بطور خواتین ممبران تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر حکومت پاکستان اور حکومت عراق کے درمیان انکم ٹیکس اور کیپیٹل پر ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمے اور ٹیکس چوری اور ٹیکس نادہندگی کے خاتمے کے حوالے سے کنونشن کے ابتدائی ڈرافٹ پر دستخط کی منظوری دے دی۔
معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، نواز شریف
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 فروری 2025 کو ہوئے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی ۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری 2025 کے اجلاس، اور کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 11 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ نے وزارت بین المذاہب ہم آہنگی کی منظوری دے دی مذہبی رواداری کے حوالے سے کی سفارش پر حکمت عملی اجلاس میں نوش کی
پڑھیں:
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے 5 ویں اجلاس کے بعد گورنر ہاس میں محمد احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سیبھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی الیکشن کے بل پرتحفظات ہیں، امید ہیکہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاس لاہور میں ہوا، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف ،ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی ، مرتضی حسن جبکہ ن لیگ کی جانب سے مشیر وزیراعظم پاکستان راناثنااللہ، ملک محمد احمد خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آن لائن شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم