ن لیگ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات بارے پالیسی واضح کر دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کو اب مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دیں گے، ہم پاکستان تحریک انصاف کو نہ مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں، نہ دعوت دے رہے ہیں، مذاکرات کا دروزہ کھلا رہنے کا مطلب دعوت دینا نہیں، مذکرات کا دروازہ بند نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں، اب یہ تحریک انصاف پر منحصر ہے کہ وہ کس دن سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے بارے اپنی پالیسی واضح کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن نے آئندہ پہل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم تمام ہو گیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کو اب مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دیں گے، ہم پاکستان تحریک انصاف کو نہ مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں، نہ دعوت دے رہے ہیں، مذاکرات کا دروزہ کھلا رہنے کا مطلب دعوت دینا نہیں، مذکرات کا دروازہ بند نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں، اب یہ تحریک انصاف پر منحصر ہے کہ وہ کس دن سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کھیل تماشے کیلئے مت آئے، جب مذاکرات کرنے ہیں تو نتیجہ خیز مذاکرات کرے، جب پی ٹی آئی کا جلسوں، ہنگاموں، دھرنوں اور نو مئی جیسے کاموں سے دل بھر جائے تو پھر مذاکرات کیلئے آئے، جب تحریک انصاف ہمارے پاس مذاکرات کیلئے آئے گی تو پھر دیکھیں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت بے بس ہے، کسی بات پر بانی کا کیا موقف ہوگا، انہیں خود یقین نہیں ہوتا، بانی تحریک انصاف نے اب خطوط نویسی شروع کر دی ہے، سنا ہے اب تیسرا خط بھی لکھ رہے ہیں، سویلین بالادستی کبھی بانی پاکستان تحریک انصاف کا مقصد نہیں رہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کی کر رہے ہیں کا مطلب
پڑھیں:
کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) نئی کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے دھرنے دے دیئے، اس دوران بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف صوبہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں، تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے، صوبے کے کئی مقامات ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں سے بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی بھی اطلاعات ہیں، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل جام ہے کیوں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں مقامات پر دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ خیبر پور سندھ میں لقمان کے مقام پر مظاہرین نے ریلوے ٹریک بند کر کے ٹرین روک دی جہاں مظاہرین نہروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے باعث محراب پور سٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کو روک لیا گیا، سکھر میں اس وقت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف دھرنا دیا جا رہا ہے، نوشہرو فیروز سندھ کے مقام پر قومی شاہراھ کو دھرنا دے کر بند کر دیا گیا، کنڈیارو سندھ میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، اس دوران پٹرول پمپ بند کردیئے گئے، ہنگورجا کے مقام پر بھی قومی شاہراھ پر دھرنا دے دیا گیا۔