پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنا دی۔

نیا ناظم آباد اسپورٹس جیم خانہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے کراچی میں  بڑا پلان تیار کیا ہوا ہے۔ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر شایان شان اقدامات کیے جائیں گے جس سے شائقین، حاضرین اور ناظرین پوری طرح سے لطف اندوز ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مضبوط انداز میں سامنے آئے گی۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں،امید ہے کہ کامیابیاں قدم چومیں گی۔ ٹیم محنت کرتی نظر آئے گا، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

’جیو نیوز‘ گریب

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر  پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور انڈر پاس پراجیکٹ کو ریکارڈ 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیڈ کے ساتھ ساتھ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

اسلام آباد: محسن نقوی کا سرینہ چوک انٹرچینج کا دورہ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی آمد و رفت کے لیے متبادل راستے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور سے  شہریوں کو آمد و رفت میں بہت آسانی ہو گی۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اس کوریڈور سے اسلام آباد میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو گا اور سیاحوں کو مری پہنچنے میں آسانی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، محسن نقوی
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
  • سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں: محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی