Express News:
2025-04-22@06:05:30 GMT

مودی کے طیارے میں بم کی اطلاع؛ دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیرون ملک روانگی سے قبل طیارے کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی پر سیکیورٹی پر مامور افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال ممبئی پولیس کو موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی دہشت گرد مودی کے طیارے کو دھماکے میں اُڑا دیں گے۔

کال کرنے والے نے مزید کہا تھا کہ یہ وہی دہشت گرد گروہ نے جس نے 6 ماہ قبل امریکا میں طیارے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔

دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ اسی گروپ نے طیارے میں بم رکھ دیا ہے اور اب مودی کو مرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

دھمکی آمیز فون موصول ہونے پر ممبئی پولیس نے سیکیورٹی ایجنسیز کو مطلع کیا اور سیکیورٹی کلیئرنس تک طیارے کو پرواز سے روکا رکھا گیا۔

بعد ازاں طیارے سے کچھ برآمد نہ ہونے پر پرواز کے لیے کلیئرنس دیدی گئی۔

ادھر کالر نے اپنا فون بند کردیا جس کے باعث اس کی تلاش میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایک عجیب انکشاف بھی ہوا۔

تفتیش کے دوران پتا چلا کہ اس نمبر سے ماضی میں بھی پولیس کو 1400 سے زائد کالیں موصول ہوئی تھیں۔

بعد ازاں پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے تاہم تفتیشی عمل مکمل ہونے تک اسے حراست میں رکھا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طیارے کو

پڑھیں:

بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

راولپنڈی:

چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی حسنین کے نام سے ہوئی، چوری شدہ بکریوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔

واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔

چکلالہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے درخواست موصول ہوگئی
  • مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،5دہشت گرد ہلاک