سندھ حکومت کا زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کیلئے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سندھ حکومت کا زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کیلئے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس ) سندھ حکومت نے زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کے شعبوں کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ بنا لیا۔چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کوآپریٹو سوسائٹیز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ موجودہ کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ صرف ہاسنگ سوسائٹیز بنانے تک محدود ہے۔
سیکرٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے اجلاس میں مجوزہ سندھ کوآپریٹو گورننس ایکٹ 2025 پر بریفنگ دی، اجلاس میں زراعت، مویشی اور ماہی گیری کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹی کے ذریعے کسانوں، ماہی گیروں اور مویشی پال افراد کے لیے مالی اور تکنیکی تعاون بڑھایا جائے گا، کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے دیہی معیشت کو مضبوط بنایا جائے گا۔
آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے کسانوں اور ماہی گیروں کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی فراہمی کی جائے گی، کوآپریٹو ماڈل کے ذریعے پیداواری صلاحیت بڑھانے اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کے لیے جامع تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی، اجلاس میں سینئر میمبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری کوآپریٹو، سیکرٹری لائیو سٹاک، سیکرٹری قانون سمیت دیگر شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ماہی گیری
پڑھیں:
سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
کراچی:کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں پہنچ رہی ہیں، روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے۔
صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے۔
حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے اور قومی شاہراہ بحال کروائے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور صورتحال ہر گھنٹے بگڑ رہی ہے۔