آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے پیش نظر پنجاب پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے ۔لاہور، راولپنڈی میں میچز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق18 سینئر افسران، 54 ڈی ایس پیز، 135 انسپکٹرز، 1200 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے، 10556 کانسٹیبلز، 200 سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سیکورٹی و چیکنگ پر مامور ہونگی۔لاہور میں میچز کے دوران 08 ہزار افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔12 سینئر افسران، 39 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز، 700 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ 6673 کانسٹیبلز، 129 لیڈی کانسٹیبلز بھی سکیورٹی و چیکنگ ڈیوٹیز سر انجام دیں گی۔ راولپنڈی میں میچز کے دوران 05 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔ 06 سینئر افسران، 15 ڈی ایس پیز، 50 انسپکٹرز، 500 اپر سبارڈینیٹس سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔04 ہزار کانسٹیبلز، 100 سے زائد خواتین اہلکار بھی سیکورٹی و چیکنگ ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔صوبائی دارالحکومت میں تین میچز 22، 26 فروری اور 05 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی میں تین میچز 24، 25، 27 فروری کو کھیلے جائیں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔پرامن اور محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سیکورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیمز کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ میچز کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ، ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے، سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک کا بلاتعطل بہائو، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز  تعینات کیے جائیں۔ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیمیں میچز کے دوران موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی، سٹیڈیمز سمیت اردگرد کی بلند عمارات پر پولیس سنائیپرز تعینات کیے جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سٹیڈیمز کے داخلی خارجی راستوں، انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے،شہریوں کی آگاہی، ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ اضلاع قبل از میچز ٹریفک ایڈوائزری جاری کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہ کہ شائقین کرکٹ محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں میچز کے دوران ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس

پڑھیں:

کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے قریب شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکشے اور ٹرک میں ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک جلانے کی کوشش کی۔

گھور کر کیوں دیکھا؟ لی مارکیٹ میں شہری پر پولیس اہلکار کا بدترین تشدد

کراچی لی مارکیٹ میں شہری کو رسالہ تھانے کے پولیس...

پولیس پہنچی تو مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملہ کر دیا۔

تینوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
  • ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیویز فورس کے 15 اہلکار برطرف
  • پانچ ماہ کی طویل بندش: شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا.
  • بلوچستان: ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیویز فورس کے 15 اہلکار برطرف
  • بالاکوٹ: 5 ماہ بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب