جو ڈیمز جمہوریہ چیک سالوں میں نہیں بنا سکا، سگ آبیوں نے دو دن میں تعمیر کر ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
یورپی سگ آبیوں (beavers) کا ایک گروہ جمہوریہ چیک میں وائرل ہوگیا ہے جب انہوں نے ان ڈیموں کی تعمیر میں صرف دو دن لگائے جسے چیک حکومت 7 سال سے تعمیر کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی تھی۔
برڈی نیچر پارک میں آبی علاقوں کو بحال کرنے کا ایک منصوبہ 2018 میں شروع ہوا تھا لیکن حکام کو تمام مستند اجازت نامے حاصل کرنے اور آخر کار ضروری ڈیموں کی تعمیر شروع کرنے میں برسوں لگ گئے۔
علاقے کی آبی زمینوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے درکار ڈیموں کی لاگت کا تخمینہ لگ بھگ 30 ملین چیک کراؤنز لگایا گیا تھا۔
تاہم محنتی سگ آبیوں کے گروہ کی بدولت حکومت کو اب ایک پیسہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
برڈی نیچر پارک کے علاقے کی نگرانی کرنے والے ماہرین ماحولیات نے حال ہی میں اطلاع دی کہ کچھ سگ آبیوں نے درست علاقوں میں فعال ڈیم بنانے میں صرف دو دن کا وقت لیا اور ہم انسان پریشانی سے بچ گئے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سگ ا بیوں
پڑھیں:
مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی
— فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا بلوچستان سمیت پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار قابل تحسین ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
سرفراز بگٹی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حکومت اقلیتوں کے آئینی، سماجی اور مذہبی حقوق کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔