Nai Baat:
2025-04-22@06:18:07 GMT
کامیاب شادی کے لیے مرد نظر اور عورت زبان پر قابو رکھے:صاحبہ افضل کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور: معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہے کہ کامیاب شادی کے لیے مرد کو اپنی نظر اور عورت کو اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں صاحبہ نے کہا کہ ہمارے دور میں کچھ مخصوص سٹارز ہوا کرتے تھے لیکن اب ہر شخص خود کو سٹار سمجھتا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں نے شہرت حاصل کی ہے، مگر اس کا منفی پہلو بھی واضح ہو چکا ہے۔
صاحبہ نے کہا کہ شادی کی کامیابی کے لیے یہ ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان پر قابو رکھے، تاکہ ازدواجی زندگی خوشگوار اور کامیاب ہو سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ جعلی خبروں پر قابو پانے کا اب بھی تیز ترین اور بہترین ذریعہ ہے اور سوشل میڈیا یہاں رہنے کے لیے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوٹیوب کو 4 سال کے لیے بلاک کیا اور اب ٹویٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر الزام نہ لگائیں بلکہ جھوٹی خبروں کا سچائی سے مقابلہ کریں جبر، گرفتاریوں اور تشدد سے نہیں، اللہ الحق ہے اور اس کا علم سچ ہے، اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں اور غور کریں کس طرح خام ڈیٹا معلومات کی طرف لے جاتا ہے پھر علم کی طرف بصیرت اور حکمت فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)