ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کب بڑھے گی؟ قومی اسمبلی میں وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے وضاحت پیش کردی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی کی صدارت میں ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ زیر بحث آیا۔
اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی سبین غوری کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار بڑھ جائے گی اور رواں سال کے وسط تک فائیو جی بھی لانچ کردیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ انٹر نیٹ کی سست رفتاری کی کئی وجوہات ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ کوئی ویڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتی, انٹر نیٹ چلتا ہی، رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا کہ بلاول صاحب نے درست کہا تھا کہ پتا نہیں کون سی مچھلی ہے جو صرف پاکستان ہی کی کیبل کھا جاتی ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری سبین غوری نے جواب دیا کہ کوئی نہ کوئی مچھلی تو ہے جو انٹرنیٹ کیبل کاٹ جاتی ہے، مگر کون سی مچھلی ہے ہمیں بھی نہیں پتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ کی
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹر کے امتحانات تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے، چیئرمین بورڈ
فائل فوٹو۔بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردیے گئے۔
چیئرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق انٹر امتحانات کیلئے نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ امتحانات پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے باعث ملتوی کیے ہیں۔ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونا تھے۔