افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خود کش حملہ آور نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور افرا تفری مچ گئی۔

طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا اور 12 سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جس میں بینک کی حفاظت پر مامور طالبان اہلکار بھی شامل ہے۔

دیگر 7 زخمیوں میں سے بھی تین کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خودکش حملہ آور بھی مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تاہم افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امام بارگاہوں، سرکاری دفاتر اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑکے علاقے کگہ منڑو جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی درجنوں بکریاں مرگئیں۔

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ منڑو جنگل سرکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کی شناخت بھادر ولد ملک سعید اور صدام ولد ولی سعید کے ناموں سے ہوئی۔

مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں مرگئیں، زخمیوں کو ہیڈ کواٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد بکریاں چرانے کا کام کرتے ہیں اور وہ ریوڑ لے کر نکلے ہوئے تھے کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیویز فورس کے 15 اہلکار برطرف
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • بلوچستان: ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیویز فورس کے 15 اہلکار برطرف
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک 
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی