چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” بیجنگ وقت کے مطابق 12 فروری کی رات 8 بجے اندرون و بیرون ملک ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ گالا موسیقی، رقص، کراس ٹاکس، اسٹیج ڈراموں، اوپیرا، میجک شو اور دیگر دلچسپ پروگراموں کے ذریعے ناظرین کو روایتی حسن اور جدید زندگی کی حامل ایک ثقافتی خاندانی ضیافت پیش کرےگا۔
رات 8 بجے “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” سی ایم جی کے سی سی ٹی وی-1 ، سی سی ٹی وی-3، سی سی ٹی وی-4، سی سی ٹی وی-15 ، 4 الٹرا ایچ ڈی چینل، 8K الٹرا ایچ ڈی چینل سمیت دیگر ٹی وی چینلز، نوائے موسیقی جیسی ریڈیو فریکوئنسیز، سی سی ٹی وی نیوز جیسے نیو میڈیا پلیٹ فارمز اور “100 شہروں ” میں بڑی اسکرینز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے خاندان کے افراد کی آج اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔ فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔