عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماءشیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں،عمران خان کی ہدایات کے مطابق شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائیگا، پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو شیر افضل مروت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کی ہدایت کردی اس سلسلے میں جلد اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔
پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوابی میں ہونے والے جلسے میں سوالات اٹھانے اور پارٹی کے کردار پر بات کرنے پر پارٹی رہنماﺅں نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی شکایات کیں تھیں جس کے بعد عمران خان انہیں پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ جب تک قیادت خود نہ بلائے کسی بھی جلسے میں نہیں شرکت نہیں کرونگا۔
شیر افضل مروت نے پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مجھے سٹیج پر تقرر کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے۔میں نے تو ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کے حق کی بات کی تھی لیکن کچھ لوگوں کو میری باتیں بری لگتی تھیں اس لئے اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بن بلائے کسی بھی جلسے میں شرکت نہیں کروں گا۔جب قیادت کی طرف سے باقاعدہ طور پر بلایا جائیگا تو ہی کسی جلسے یامیٹنگ میں شرکت کرونگا۔قبل ازیںشیر افضل مروت کو چند روز قبل پی ٹی آئی کے صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی اور نہ ہی انہیں تقریر کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔ جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا تھا لیکن پارٹی کی جانب سے انہیں خطاب کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے جلسے میں اپنی تقریر شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت کو اسٹیج پر اپنے ساتھ بلایا تھا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اپنے خطاب سے قبل اچانک مائیک شیر افضل مروت کودیدیا تھا جس پرشیر افضل مروت نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم برے لوگ ہیں اوربرے وقت میں ہمیشہ کام آتے تھے۔ اچھے وقت میں ہمیں خاموش کروادیا جاتا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات پی ٹی آئی
پڑھیں:
بیک ڈور رابطوں میں بڑی ڈیل، 45 روز میں عمران خان کی رہائی، بڑی خبر سامنے آگئی
سینیئر سیاست دان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی نے واردات نہ ڈالی تو عمران خان 45 روز میں جیل سے باہر آ جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، جن میں عمران خان کو 60 روز کے لیے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان 60 دنوں میں سے 15 دن گزر چکے ہیں، اور صرف 45 دن باقی رہ گئے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ اگر کسی نے کوئی اور واردات نہ ڈال دی تو عمران خان کی 45 روز بعد جیل سے رہائی ممکن ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران کان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ باہر ان کی پارٹی تتر بتر ہے، اور کئی گروپ بن چکے ہیں، پارٹی رہنما عمران خان کی رہائی پر توجہ دینے کے بجائے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ بڑی ڈیل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شیر افضل مروت عمران خان رہائی وی نیوز