بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا خدشہ ختم ہوگیا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لیبیا حادثے میں پاکستانیوں کی جانیں گئی ہیں، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اس کالے دھندے کو بند ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں ان سے پاور سیکٹر پر بات ہوئی، ان سے کہا کہ صنعتیں تب چلیں گی اور گروتھ تب ہوگی جب کوسٹ آف پروڈکشن کم ہوگی، اس پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے مثبت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا، آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے جس پر حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جب کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں تالیاں بھی بجوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ دبئی کے دوران صدریو اے ای محمد بن زید النہیان سےدوطرفہ تعلقات وسرمایہ کاری سےمتعلق گفتگو ہوئی جس دوران آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیربھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین برادر ملک اور بااعتماد ساتھی ہے، سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور جغرافیائی آزادی پر پاکستانی کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔انہوں نے کہاکہ دبئی سمٹ میں فلسطین سے متعلق اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، 50 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، نسل کشی کی اس سے بدترین مثال اور کیا ہوسکتی ہے، امید ہے کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ اوور سیز پاکستانیوں کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے ،اوور سیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کےلیے پر عزم ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے ایم ایف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
اپریل 2025 میں پاک سوزوکی کی جانب سے سوزوکی آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جاپانی کار ساز ادارے نے آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن میں کئی نئی خصوصیات شامل کی ہیں۔ ان خصوصیات میں تمام ویریئنٹس کے لیے اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور ریمائنڈرز شامل ہیں جو حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔
پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو، منفرد ایروڈائنامک ڈیزائن، دلکش ہیڈلیمپس، کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور جدید اسٹوریج ایکسیسریز کے ساتھ ایک مکمل آرام دہ سواری فراہم کرتی ہے۔660cc آلٹو میں R-سیریز کا تھری سلنڈر پٹرول انجن نصب ہے، جو اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہے۔
سوزوکی آلٹو اپ گریڈڈ ورژن کی قیمتیں:
آلٹو وی ایکس آر (Alto VXR ) کی نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے ہے جس پر فائرز کو 14 ہزار 135 روپے جبکہ نان فائلرز کو 42 ہزار 405 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
آلٹو وی ایکس آر – اے جی ایس (Alto VXR-AGS) کی نئی قیمت 29 لاکھ 89 ہزار روپے ہے جس پر فائلرز کو 14 ہزار 945 روپے جبکہ نان فائلرز کو 44 ہزار 835 روپے ٹیکس اداکرنا ہو گا۔
آلٹو وی ایکس ایل – اے جی ایس (Alto VXL-AGS) کی نئی قیمت 31 لاکھ 40 ہزار روپے ہے جس پر فائلرز کو 15 ہزار 700 روپے جبکہ نان فائلر زکو 47 ہزار 100 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔