شہباز شریف کا 10ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ؛ عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
شہباز شریف کا 10ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ؛ عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
لاہور:
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کیے۔ وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں نے قانون میں لکھے ڈسٹرکٹ کورٹ کی تشریح کی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا لیکن ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب روپے مالیت کا دعویٰ سننے کا اختیار نہیں، ڈسٹرکٹ جج صرف پانچ کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے جبکہ 10 ارب روپے کا ہتک عزت دعویٰ ڈسٹرکٹ کورٹ ٹرائل کر سکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کو نوٹیفائی کرتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈسٹرکٹ جج کو ہتک عزت کیس پر سماعت سے روکنے کا حکم دے اور دعوے کی سماعت کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ تشکیل دے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصلہ محفوظ ڈسٹرکٹ کورٹ شہباز شریف کی درخواست درخواست پر ارب روپے ہتک عزت کا دعوی
پڑھیں:
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
ویب ڈیسک: عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ
واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔
عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
Ansa Awais Content Writer