فوٹو — اسکرین گریب

انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

آفاق احمد کو لانڈھی اور عوامی کالونی تھانوں کی حدود میں 2 پرتشدد وارداتوں میں گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس ریمانڈ میں دینے سے انکار کردیا اور انہیں جیل بھیجنے کا حکام دے دیا۔ 

سپرٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان نے بتایا کہ آفاق احمد  کے کہنے پر لانڈھی میں پرتشدد واقعات میں گاڑیاں جلائی گئی تھیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ عوامی کالونی کے علاقے میں فرید خان نے ایف آئی آر نمبر 103 درج کروائی ہے۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے اُنہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ٹرک کو آگ لگائی۔ 

مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان واردات کے دوران کہہ رہے تھے کہ انہوں نے اپنے قائد آفاق احمد کے حکم پر گاڑی کو آگ لگائی ہے۔

مدعی کے مطابق اس کی گاڑی جلانے کی وجہ ایم کیو ایم حقیقی کے آفاق احمد کی دھمکی آمیز ویڈیو کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہے جس میں آفاق احمد کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ یہ دھمکی دیتے دیکھا جاسکتا ہے کہ منگل سے شہر کراچی میں ہیوی ٹریفک داخل نہیں ہوگی اور اگر ہوگی تو نقصان ہوگا۔

مدعی نے پولیس کو مزید بتایا کہ آفاق احمد کے اس بیان سے شہر کا پرامن ماحول خراب ہوا اور ٹرانسپورٹرز عدم تحفظ کا شکار ہوئے۔

قیس خان کے مطابق لانڈھی کے ایک تھانے میں درج مقدمہ 94 میں بھی اسی طرح کے الزامات براہ راست آفاق احمد پر عائد کیے گئے ہیں۔ 

مقدمے میں مدعی دانش منظور نے گاڑی جلانے والے ملزمان میں علی موٹا، عبید، زاہد لنگڑا، عامر عرف لمبا سمیت دیگر 21 ملزمان کو بھی نامزد کیا ہے۔

دورانِ سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نے پولیس پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مجھے بتائیں کہ پولیس کو ریمانڈ کیوں چاہیے؟ آفاق احمد سے کیا تفتیش کرنی ہے؟

جج نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ یہ معاملہ مشکوک ہے، اس میں جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، میں ملزم کو جیل بھیج رہا ہوں۔

اس موقع پر عدالت کے باہر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

بعد ازاں وکلاء کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آفاق احمد کی ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی۔ 

آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

عدالت نے درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران 14 فروری کے لیے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ آفاق احمد کو گزشتہ رات کلفٹن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا فاق احمد کو نے پولیس بتایا کہ

پڑھیں:

مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد

مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔

ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہوں پر جرح نہ ہوسکی
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
  •           جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • 26؍نومبر احتجاج صنم جاوید، مشعال یوسفزئی کی ضمانت خارج
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل