ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: شواہد چھپانے پر میڈیکو لیگل افسر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
— جنگ فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میرپورخاص نے ڈاکٹر شاہنواز کے ماورائے عدالت قتل کیس میں پوسٹ مارٹم میں تشدد اور حقائق چھپانے کے الزام میں میڈیکو لیگل افسر (ایم ایل او) کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کے الزام میں میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو میرپورخاص سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی، کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شاہنواز
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔