City 42:
2025-12-13@23:10:50 GMT

ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: ملک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کارکردگی رپورٹ تیار کرنے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی  گئی ہے،

ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کو ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا کنوینیئر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ این پی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

سارہ احمد کی بطور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو دوبارہ تعیناتی کی منظوری

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی کارکردگی کیسی رہی اس حوالے سے  کمیٹی اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائے گی۔ کمیٹی ایف آئی اے کا پرفارمنس آڈٹ بھی کرے گی۔ ایف آئی اے نے کتنے مقدمات درج کیے اور کتنے ملزمان پکڑےگئے، کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی میں انسداد انسانی اسمگلنگ ،اینٹی کرپشن، کارپوریٹ کرائم، سائبر کرائم  سمیت تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستانی زمیندار کی راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی پر کروڑوں کی پیشکش

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایف آئی اے کی کارکردگی کی کارکردگی جانچنے وزارت داخلہ کے لیے

پڑھیں:

این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد:

این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر، خورشید شاہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ہونے والے افسران کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ 

وزرات داخلہ نے این سی سی آئی اے کے 34 افسران کی ریگولائرزیشن ختم کرکے تمام افسران کو کنٹریکٹول قرار دیدیا۔

وزرات داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کی کاپی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ 

تمام افسران کو خورشید شاہ کمیٹی نے 2012 میں مستقل کیا تھا، ایف آئی اے افسران نے ان افسران کے خلاف رٹ بھی دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی دوبارہ تشکیل، گنڈاپور آؤٹ،اعلامیہ جاری
  • کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
  • گوہر علی سے محمود اچکزئی تک—پی ٹی آئی نے وسیع ترین سیاسی کمیٹی تشکیل دے کر میدان گرم کردیا
  • اسمبلی اراکین کیلئے پالیسی لائن پر پی ٹی آئی کی 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل
  • NCCIA کے 34 افسران کی ریگولائرزیشن ختم، وزرات داخلہ
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ازسرنو تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری
  • پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
  • چیئرمین آباد کا احتساب بیورو کی کارکردگی پر خراج تحسین