جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کو پولیس نے بے قصور قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں بہنوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور ان کا کیس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفتیشی افسر کے بیان کے بعد، علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، جس پر عدالت نے کیس کو خارج کر دیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بحال کر دیئے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2 ماہ پہلے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئی تھیں۔ اسد عمر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرانے ضمانتی مچلکے بحال کئے جائیں، اسد عمر گزشتہ دنوں بیمار تھے۔