رجب طیب اردوان کا پاکستان دورہ، دو روزہ دورے میں اہم تجارتی اور سیاسی معاہدے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جو پانچ سال بعد ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ دورے کے دوران ترک صدر وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران ساتویں پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک کونسل کا اجلاس ہوگا، جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔ اس کے علاوہ، ترک صدر پاکستان میں ترکیہ-پاکستان بزنس انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کیلئے روانہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے.
وزیرِ اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے.
نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.