Express News:
2025-04-22@06:18:35 GMT
اے ایس آئی کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ مزنگ میں مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس آئی شاہد ایف آئی اے کورٹ کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا۔ ملزمان نے اشتہاری ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔ ملزمان کے تشدد سے تھانہ شاد باغ کا اے ایس آئی محمد شاہد جاں بحق ہوا۔
مزید پڑھیں: لاہور پولیس کا سب انسپکٹر ملزمان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق
ایس ایس پی انوسٹیگیشن محمد نوید نے کہا کہ اے ایس آئی محمد شاہد کو شہید کرنے والے تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے ایس آئی
پڑھیں:
اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا ۔ضلع کچہری کے مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی نے وسیم سمیت 8 ملزمان کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی طرف سے فیصل اقبال باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان وسیم، ندیم، لقمان، حمزہ ،لیاقت ،عاصم، احمد اور مدثر کو بری کرنے کا حکم دیا ۔(جاری ہے)
رائیونڈ پولیس نے محمد ناصر کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف اقدام قتل، اراضی پر قبضہ کی کوشش کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر سکیورٹی گارڈز مہروز، احمد شیر وغیرہ کو فائرنگ سے زخمی کرنے کا الزام تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی، پراسکیوشن کے گواہوں کے بیانات بھی ایک دوسرے سے متضاد ہیں، سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے تحت ملزمان کو سزا دینے کیلئے مواد موجود نہیں۔