کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی امن مشقیں 2025 میں دنیا کے ممالک کیلئے بڑا پیغام ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انقلاب ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی ، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم،کراچی میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ 
تقریب کے بعد خصوصی انٹرویو میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ دنیا میں ہمارا خطہ بہت اہم ہے، اس خطے کی اہمیت جیواکانومی،جیوسٹریٹیجک، جیو پولیٹکس کے لحاظ سے ہے۔
ریئرایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ خطے کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ 60فیصد سے زیادہ تجارت اس علاقے سے ہوتی ہے۔ امن مشقوں میں ایرانی فلیٹ کی شرکت سے متعلق سوال پر کمانڈر ایرانی بحریہ نے کہا کہ امن مشقوں 2025 نے تمام ممالک کوبڑا پیغام دیا ہے کہ ہم سب مل کر مشقیں کرسکتے ہیں اور ہم تمام راستوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔کمانڈر ایرانی بحریہ نے کہا کہ پیغام یہ بھی ہے کہ ہم میری ٹائم سکیورٹی بھی انجام دے سکتے ہیں۔
اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کو امن مشقوں اور امن ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران اورپاکستان ایک دوسرے کی کامیابیوں سے خوش ہونے والے ممالک ہیں۔ان مشقوں کاانعقاد پاکستان ہی کیلئے اعزاز نہیں ہماری بھی کامیابی ہے۔انہوں نے ہم آہنگی کو طاقت قرار دیا۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ انقلاب ایران دنیا بھر کے مظلوموں کے لئے امید کی کرن ہے اور بانی انقلاب آیت اللہ خمینی کو دنیا بھر میں یاد رکھا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایرانی سفیر اور قونصل جنرل کی غیرمعمولی کاوشوں کے سبب پاکستانی تاجروں اور زائرین کو غیرمعمولی سہولتیں ملتی ہیں اور انہی کے کردارکی وجہ سے یہ تعلقات 100 فیصد بڑھائے جاسکتے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے یقین دہانی کرائی کہ سابق صدرابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان میں طے معاہدوں کو عملی جامہ پہنایا جائےگا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ہم سب اسلامی ممالک دنیا کے ساتھ کام کریں گے اور نام لئے بغیر کہا کہ ان ممالک کو بھی یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں ، آپ کے لئے کام کرنے کو تیار نہیں۔
اس کے علاوہ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ انقلاب کا دن ایران کی حالیہ تاریخ کا سب سے اہم دن ہے، 46 برس پہلے پہلوی حکومت کا خاتمہ کرکے ایسا اسلامی نظام قائم کیا گیا تھا جس میں حکومت غیرملکیوں کو نہیں عوام کو جوابدہ بنائی گئی تھی۔انہوں نے انقلاب کیلئے قربانیاں دینےوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ یہ دونوں پڑوسی مسلم برادر ملک مذہبی، ثقافتی اورجغرافیائی لحاظ سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کی دوستی عوام کے ذہنوں اوردلوں میں بستی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، تجارت، سکیورٹی،انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون جاری ہے اور دوستی کا یہ رشتہ مضبوط تر کیا جائے گا۔
تقریب کے آغاز میں سنہری الفاظ سے قرآن مجید کی خطاطی کرنے والے ایرانی قاری پیران نے تلاوت کلام پاک کی۔
اس موقع پر قونصل خانے کو پھولوں اوربرقی قمقوں سے سجایا گیا تھا اور ہاتھوں سے بنائے گئے انتہائی مہنگے اور نایاب ایرانی قالین سٹیج کے عقب میں اور دیواروں پر آویزاں کئے گئے تھے جن سے عمارت کی خوبصورتی کو چارچاند لگ گئے تھے۔

اگر کوئی فوجی جوان پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کرلے،تو کیا دوسرے شادی والے کو ملٹری کورٹ بھیجا جائے گا،جسٹس جمال مندوخیل

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایرانی قونصل میں ایرانی کراچی میں میں ایران نے کہا کہ

پڑھیں:

ایران کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ

اپنے ایک بیان میں بدر البوسعیدی کا کہنا تھا کہ ایران و امریکہ کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات میں تیزی آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ بھی ممکن ہے جو کبھی ناممکن تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے دارالحکومت "روم" میں ایران-امریکہ غیر مستقیم مذاکرات کے 12 سے زائد گھنٹے گزرنے کے بعد، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان "ٹامی بروس" نے المیادین سے گفتگو میں کہا کہ ان مذاکرات میں قابل توجہ پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی فریق سے اگلے ہفتے دوبارہ ملنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسی دوران ٹرامپ انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روم میں تقریباََ 4 گھنٹے تک مذاکرات کا دوسرا دور جاری رہا۔ جس میں بالواسطہ و بلاواسطہ بات چیت مثبت طور پر آگے بڑھی۔ واضح رہے کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کی جب کہ امریکی وفد کی سربراہی مشرق وسطیٰ میں ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندے "اسٹیو ویٹکاف" کے کندھوں پر تھی۔

مذاکرات کا یہ عمل روم میں عمانی سفیر کی رہائش گاہ پر عمان ہی کے وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی" کے واسطے سے انجام پایا۔ دوسری جانب مذاکرات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ فریقین کئی اصولوں اور اہداف پر مثبت تفاہم تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے بدھ کے روز ماہرین کی سطح تک مذاکرات کا یہ عمل آگے بڑھے گا جب کہ اعلیٰ سطح پر بات چیت کے لئے اگلے ہفتے اسنیچر کو اسی طرح بالواسطہ اجلاس منعقد ہو گا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس وقت مذاکرات سے اچھی امید باندھی جا سکتی ہے لیکن احتیاط کی شرط کے ساتھ۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ اُن کے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی نے بھی دعویٰ کیا کہ ایران و امریکہ کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات میں تیزی آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ بھی ممکن ہے جو کبھی ناممکن تھا۔

متعلقہ مضامین

  • میں نے نتین یاہو کیساتھ ایران سے متعلق بات کی، امریکی صدر
  • محمد علی درانی اور محمد علی سیف کی ایرانی سفیرسے ملاقات، 8پاکستانیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
  • عراقچی کی تقریر منسوخ کردی گئی: اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی وضاحت
  • سعودی عرب کیساتھ تعلقات کا جدید دور شروع ہو چکا ہے، ایرانی سفیر
  • تہران یورینیم افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار
  • ایران امریکا مذاکرات
  • ایران میں اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ
  • مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
  • ایران کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ