زرتاج گل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
زرتاج گل کے وارنٹِ گرفتاری سول جج مبشر حسن نے جاری کیے۔
دورانِ سماعت جج مبشر حسن نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر رہا ہوں۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ خط کے 6 نکات کا متن میڈیا پر آچکا ہے ،جس کا پہلا نکتہ ہے یہ ملک بھی میرا ہے فوج بھی میری ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بری ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنما زرتاج گل زرتاج گل کے پی ٹی آئی
پڑھیں:
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
جامشورو(نیوز ڈیسک)جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کےقریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا ،حادثے میں 16 مسافر جاں بحق اور25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان اور جامشورو کے سنگم پر واقع ٹونک چیک پولیس پوسٹ پر پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد بدین جانے والے بھیل برادری کے 40 سے زائد افراد ٹرک میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ ٹرک کھائی میں جا گرا۔
ٹرک میں موجود گندم کی بوریاں بھی گر گئیں، حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خواتین بچے شامل ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تھانہ بولا خان ٹونک اسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا جہاں کئی افراد بروقت طبی سہولت نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد زخمی ہونے والے 5 بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں 4 بچے علاج کے دوران انتقال کر گئے۔
جائےحادثہ دشوار ترین ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال پہنچنےمیں 4 سے 5 گھنٹے لگ رہے ہیں۔