City 42:
2025-04-22@07:28:26 GMT

کابینہ نے سپیشل پلاننگ اتھارٹی بنانے کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

قیصر کھوکھر:  پنجاب کابینہ نے سپیشل پلاننگ اتھارٹی بنانے کی منظوری دے دی ، جو محکمہ بلدیات کے ماتحت کام کرے گی۔

ایل ڈی اے کا لینڈ یوز پلان بنانے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے اور اب یہ اختیار نئی اتھارٹی کو دیا گیا ہے۔ اتھارٹی ماسٹر پلان تیار کرے گی اور نجی ہاؤسنگ سکیموں کو کنٹرول کرے گی۔ علاوہ ازیں، اتھارٹی کمرشلائزیشن کو بھی کنٹرول کرے گی۔

اتھارٹی کا ہیڈ ڈی جی ہوگا اور یہ وزیر اعلیٰ کے ماتحت کام کرے گی۔ اتھارٹی پنجاب بھر میں کام کرے گی اور ایل ڈی اے کی طرز پر عمل کرے گی اور  لینڈ یوز اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی منظوری دے گی۔

قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کرے گی

پڑھیں:

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا

گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد منظور نہیں ہو سکا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گوجرخان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، غیرمعیاری جوس تلف
  • بہاولپور: ریسٹورنٹ، بیکری، بیوریجز پلانٹ پر جرمانے
  • پنجاب؛ 6ہزار میں سے 4ہزار ترقیاتی اسکیمز ناجائز ہونے کا انکشاف
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
  • پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی