پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری سول جج مبشر حسن چشتی نے جاری کیے۔ عدالت نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئیں۔
زرتاج گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے جارہے ہیں۔ زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری زرتاج گل کے
پڑھیں:
راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ کی عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت
عالیہ حمزہ : فوٹو فائلراولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کو جہلم جیل روانہ کر دیا گیا، خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ حوالاتیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا۔
کارِ سرکار میں مداخلت اور کارکنوں کو اکسانے کے کیس...
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو آج سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔