ترک صدر دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:ترک صدر رجب طیب اردوان آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں یہ ان کا پانچ سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، جس میں ان کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ساتویں پاک ترک ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر کا دورہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، اور ان کے ہمراہ ترک وزرا، سینیئر حکام اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
دفتر خارجہ کے مطابق، اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوغان مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ اس سے قبل ہائی لیول اسٹریٹیجک کونسل کا چھٹا اجلاس فروری 2020 میں منعقد ہوا تھا۔
ترک صدر دورے کے دوران ترکیہ-پاکستان بزنس انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے، جبکہ ان کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
"شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گزشتہ چند برسوں میں دو طرفہ اسٹریٹیجک شراکت داری میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، خاص طور پر دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ پاکستان ترکی سے ملجم پروجیکٹ کے تحت جنگی بحری جہاز خریدنے والا پہلا ملک ہے اور پہلے ہی ترکیہ سے آقنچی، بیرکتار اور ٹی بی ٹو ڈرونز حاصل کر چکا ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کا مشترکہ منصوبہ بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، اور دونوں ممالک ٹی ایف-ایکس فائٹر جیٹ کی پاکستان میں اسمبلی لائن کے قیام پر متفق ہو چکے ہیں۔
لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ترک صدر کی آمد پر پاکستان ایئرفورس کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے ان کے صدارتی طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پروٹوکول کے طور پر گھیرے میں لے لیں گے، جبکہ شاہراہ دستور کو ترکیہ کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اور ترک
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
فائل فوٹو۔وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم ترک صدر طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب ایردوان سے پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
بعد میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ فروری میں ۔ HLSCC کا 7 واں اجلاس 12، 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا اور صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دے رکھا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس مضبوط مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔