نصیرہ آباد کے قریب جعفرایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
نصیرآباد(نیٹ نیوز) لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین جعفرایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے حادثہ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ہوا، جہاں مسافر ٹرین کی نوتال سٹیشن کے قریب ایک بوگی پٹڑی سے اتری۔حکام نے مزید بتایا مسافرٹرین بڑے سانحے سے بال بال محفوظ رہی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رحیم یار خان ( بیورورپورٹ) لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی آخری چار بوگیاں خان پور کے قریب اچانک "کپلنگ جائنٹ" ٹوٹنے سے گاڑی سے علیحدہ ہو گئیں۔ علیحدہ ہونے والی بوگیوں کی سپیڈ کم ہونے کے باعث بوگیاں ڈی ریل ہونے سے بچ گئیں۔ڈاؤن ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات تقریبا" نو بجے لاہور سے کراچی جانے والی جب خان سے کچھ کلو میٹر کے فاصلے پر تھی تو اچانک کپلنک جائنٹ ٹوٹنے سے ٹرین کی آخری چار بوگیاں اور ٹرین گارڈ والا ڈبہ ٹرین سے علیحدہ ہو گئے جبکہ باقی ٹرین چلتی رہی تاہم ٹرین گارڈ نے فوری طور فون کے ذریعے ٹرین ڈرائیور کو اس بارے آگاہ کیا جس نے فوری طور پر خان پور اسٹیشن کے قریب گاڑی کو روک کر فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جنہوں نے ڈاؤن ٹریک پر فوری طور پر تمام ٹرینوں کی آمدرفت روک دی۔اطلاعات کے مطابق ٹرین کو فوری طور پر پیچھے لایا گیا جہاں آخری اطلاعات کے مطابق ریلوے انجینیرز نے علیحدہ ہونے والی بوگیوں کو ٹرین سے جوڑنے کے بعد ٹرین کو اپنی منزل مقصود پر روانہ کر دیا تھا مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی بحال کر دی گئی تھی۔یاد رہے کہ ضلع رحیم یار خان کی حدود میں ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی خستہ ہونے باعث یہاں آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں ٹریک کی حالت یہ کہ کر بہتر نہیں کی جا رہی کہ اب ایم ایل I ریلوے پراجیکٹ جلد شروع ہونے جا رہا ہے
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فوری طور پر کے قریب
پڑھیں:
ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاش تیزگام ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے واش روم سے برآمد ہوئی۔(جاری ہے)
واشنگ لائن میں بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ لاش کورومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔