کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
مقررین نے کہا کہ ایران کی قوم اور قیادت نے اپنے عزم و استقامت کے ذریعے عالمی استکبار کے تمام سازشوں کا مقابلہ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریبکشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے محبوب ملت ہال میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علماء کرام، اساتید اور حوزہ علمیہ کے فارغ التحصیل طلاب نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد انقلاب اسلامی ایران کی اہمیت اور بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ کشمیر کے معروف علماء دین نے انقلاب اسلامی ایران کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے انقلاب اسلامی ایران کو ایک تاریخی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انقلاب کی کامیابی کی بنیاد قرآن و سنت اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قوم اور قیادت نے اپنے عزم و استقامت کے ذریعے عالمی استکبار کے تمام سازشوں کا مقابلہ کیا۔ تقریب سے جن علماء کرام نے خطاب کیا، ان میں مولانا سید ارشد حسین موسوی، مولانا گوہر حسین، مولانا سید محمد حسین صفوی، مولانا سید حسین موسوی، مولانا تنویر حسین، مولانا غلام محمد گلزار، مولانا اسماعیل، سمیر حسین شامل ہیں۔ آخر میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے مسئول مدرسہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے دنیاء اسلام میں دینی و سیاسی بیداری کی لہر دوڑائی اور مسلمانوں کو اپنی شان و عظمت کی بحالی کی۔ مسئول مدرسہ نے ایرانی قوم و شرکاء کو صدر انجمن شرعی شیعیان مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی طرف سے اس انقلاب کی سالگرہ پر مبارک بادی پیش کی۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پ روقار تقریب
پڑھیں:
سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
View this post on Instagram
A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی 37 ویں سالگرہ بیٹی نورے شہروز اور صدف کنول کی بیٹی کے ساتھ منائی اس موقع پر خوشیوں سے بھرپور لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں سائرہ یوسف کو اپنی بیٹی نورے اور صدف کنول کی بیٹی کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تصویر میں ماں بیٹی کے درمیان محبت اور خوشی کا خوبصورت اظہار نمایاں ہے سالگرہ کی یہ خوشگوار تقریب نورے شہروز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں تینوں بچیوں کو خوشگوار انداز میں وقت گزارتے ہوئے دکھایا گیا ہے یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی نورے ہے تاہم دونوں کا رشتہ 2019 میں علیحدگی اور 2020 میں طلاق پر ختم ہو گیا بعد ازاں شہروز نے 2022 میں ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کی جو اب صدف سبزواری کہلاتی ہیں اور ان کی ایک بیٹی سیدہ زہرا سبزواری ہے دوسری جانب سائرہ یوسف نے اب تک دوبارہ شادی نہیں کی اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں ان کی حالیہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں واضح رہے کہ سائرہ یوسف نے مشہور ڈرامہ ’صنف آہن‘ میں شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے تھے اور اب بھی وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں